جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کی آف لوڈنگ پر تنازع، ایف آئی اے کی درخواست پر مقدمہ درج

datetime 25  جون‬‮  2026 |

اسلا م آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کیے جانے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔

خاتون مسافر نے آف لوڈ کیے جانے کی وجہ تحریری طور پر طلب کی اور اس دوران ویڈیو بنانے پر ایف آئی اے امیگریشن عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد خاتون کو کچھ دیر ایئرپورٹ پر روکے رکھا گیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اٹک سے تعلق رکھنے والی مسماتہ تیمینہ بی بی عمرہ پر جانے کے لیے پہنچی جہاں امیگریشن کلیئرنس کے دوران امیگریشن حکام کی جانب سے ہوٹل بکنگ اور چند دستاویزات سے متعلق دریافت کیا گیا۔خاتون مسافر امیگریشن حکام کو خاطر خواہ جواب نہ دے سکیں جس پر انھیں سکینڈ لائن کانٹر کی جانب ریفر کر دیا گیا وہاں بھی انتظار کے بعد خاتون کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کا کہہ کر آف لوڈ کر دیا گیا۔خاتون نے وجہ پوچھی اور وجہ تحریری طور پر طلب کی تو امیگریشن عملے کی جانب سے مطمین نہ کیے جانے پر خاتون نے جیسے ہی موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے اور خاتون میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

امیگریشن حکام خاتون کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا کہتے رہے لیکن خاتون مسافر کا اصرار تھا کہ اس کو ڈی پورٹ کیے جانے کی وجہ تحریری طور دی جائے لیکن ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ اس پر تیار نہ ہوا اور خاتون کو لیڈیز اسٹاف کی مدد سے ایئرپورٹ پر ہی تحویل میں لے کر روکے رکھا۔ایئرپورٹ پر دیگر حکام نے خاتون اور ایف آئی امیگریشن عملے کے درمیان معاملے حل کروانے کی بھی کوشش کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی ہدایات پر ایف آئی اے امیگریشن کی خاتون سب انسپکٹر آنسہ طیبہ عفت نے خاتون مسافر کے خلاف استغاثہ تحریر کر دی۔ خاتون پر الزام عائد کیا گیا کہ آف لوڈ کیے جانے پر ویڈیو بنانے کی کوشش کی اور اسٹاف کو دھمکیاں دیں۔ امیگریشن حکام نے خاتون کو استغاثہ سمیت ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کی خاتون آفیسر سب انسپکٹر آنسہ طیبہ عفت کی مدعیت میں خاتون مسافر کے خلاف 353/186 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کو تھانہ ویمن راولپنڈی کی حوالات میں منتقل کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ خاتون ٹیچنگ کے پیشے سے وابستہ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…