ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ؛ سعودی وزارت صحت نے 515پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن)سانحہ منیٰ میںسعودی وزارت صحت نے 515پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی ناکامی اور پاکستانی حکومت کے سفید جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔فہرست جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے استعفی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سعودی وزارت صحت نے سانحہ منی کے حوالے سے 187صفحات پر مشتمل شہدا کی فہرست جاری کردی ہے جس میں شہدا کی کل تعداد 7477جن میں 515پاکستانی ،1511سعودی شہری،321ایرانی ،444مصری،316انڈین،453انڈونیشن،307نائجرین سمیت دیگر60 ممالک اور غیر شناخت کے حامل حجاج کرام کی بھی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔غیر شناخت کے حامل شہدا کی تعداد 1507بتائی گئی ہے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 215افراد سے متعلق معلومات دیکر اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی تاہم سعودیہ حکومت نے تما م تر جھوٹ سے پردہ چاک کر دیا ہے ۔قبل ازیں بھی سینکڑوں کی تعداد میں زخمی افراد سے متعلق آن لائن کو ذرائع نے بتایا تو اس حوالے وزارت مذہبی امور تاحال تردید نہ کر سکی ہے ۔وزیر اعظم ہاﺅس میں سانحہ منی کے حوالے سے جو سیل قائم کیا گیا تھا وہ بھی سعودی حکومت سے کوئی خاطر خواہ معلومات حاصل نہ کر سکا اور جس پر وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سعودیہ بھیجا گیا تاہم انہیں بھی کسی ہسپتال نہ جانے دیا گیا اور نہ ہی سعودی حکومت نے شہدا اور زخمیوں کی تعداد بتائی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے اپنی ناکامی کا ملبہ افسران وزارت اور ایک میڈیا کوارڈینٹر پر ڈالتے ہوئے انہیں وزارت میں آنے سے منع کر رکھا تھا تاہم وزیر اعظم ہاﺅس نے سعودی وزارت صحت سے لسٹ جاری ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے ایک سینئر وزیر کو ٹاسک دیدیا ہے جیسے ہی لسٹ کی تصدیق ہو جائیگی اس کے بعد وفاقی وزیر کی نااہلی پر ان سے استعفی طلب کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو قریبی حلقوں نے بھی مشورہ دیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی ناکامی اور ناقص حکمت عملی پر ان سے وضاحت طلب کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…