فیصل آباد(آن لائن)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمشنر کی ہدایت پر فیصل آباد گلبرگ پولیس نے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کے والد سابق میئر و ایم این اے چوہدری شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سربمہر کردیا ۔ آن لائن کے مطابق گزشتہ رات اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں چوہدری شیر علی سابق ایم این اے نے فیصل آباد شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں اپنے گروپ کے جو امیدوار نامزد کئے تھے ان کا کنونشن منعقد کیا اس ورکر کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن مہم ختم ہونے کا رات بارہ بجے وقت تھا کنونشن سے وزیر مملکت عابد شیر علی ان کے بھائی سابق میئر عامر شیر علی سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل کے علاوہ دیگر مقامی قیادت نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری شیر علی نے مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ سے خطاب کرتے رہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چوہدری شیر علی سابق میئر کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرادیا ہے تاحال اس مقدمہ میں کسی بھی شخص یا کارکن کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ۔