ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کافی عرصے سے ریحام خان سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے بالاآخران کو فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ شیخ رشید ٹورنٹو سے اسلام آباد روانگی کے وقت پیرسن ائرپورٹ پر نجی ٹی وی کے نمائندے بدرمنیرچودھری کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب “ڈھولا” نہیں ہو گا تو “رولا” نہیں ہو گا۔ بڑھاپے کی شادی اور بینک کی نوکری سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے۔