اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر نثار کھوڑ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںاپنا ووٹ ڈالنے لاڑکانہ کے پولنگ اسٹیشن پرگئے تومیڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی ۔نثار کھوڑوکی زبان بھی ایسی پھسلی کہ بلاول بھٹو کے ساتھ (صاحبہ )کا لفظ جوڑ دیا۔بلاول بھٹو کی پارٹٰ میں سیاسی حیثیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے جواب میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اب وہ بلاول بھٹو(صاحبہ)کیساتھ نہیں ہے اور نہ کا کوئی تعلق ہے ۔بعد میں اپنی جملے کی درستگی کرتے ہوئے اسے دوبارہ دہرایا ۔اس سے قبل بھی صوبہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی زبان پھسلنے سے غیر متوقع جملوں کی ادائیگی ہوتی رہی ہے ۔