ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

‘عالمی برادری شیوسینا کی کارروائیوں کا نوٹس لے’

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی خیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ شیو سینا کے حوالے سے پاکستان بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی عزائم کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورت حال عدم استحکام کی شکار ہے جبکہ دنیا بھر میں پاکستان مشنز ان کو بے نقاب کررہے ہیں۔انہوں نے انڈیا پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں کی دوڑ کو چھوڑ کر خطے کی سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کرے۔ترجمان نے کہا کہ زلزلے کے بعد اقوام متحدہ سمیت متعدد ممالک نے پاکستان کی امداد کی پیشکش کی ہے تاہم بیرونی امداد قبول کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔شام کے مسئلے پر پاکستانی موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہئیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی جنگی مشقیں انسداد دہشت گردی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک روس تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، روس کے ساتھ دو ارب ڈالر مالیت کے گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ شیو سینا نے کچھ روز قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا گھیراؤ کیا اور مظاہرہ کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر سے دسمبر میں ہونے والی دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بات چیت کرنا تھی۔اس موقع پر شیو سینا کے کارکنوں نے بی سی سی آئی کے دفتر میں داخل ہو کر پاکستان مخالف اور ’شہریار خان واپس جاؤں‘ کے نعرے لگائے۔بعدازاں مذاکرات منسوخ کردیے گئے جبکہ سیریز کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ہندوستان کی موجودہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعت شیو سینا کی بنیاد ان کے مرحوم رہنما اور متعصب ہندو بال ٹھاکرے نے رکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…