مقبوضہ بیت القدس(نیوزڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی كنارے كے علاقے حبرون ميں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 2 نہتے فلسطينی باشندے شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ کشیدگی مغربی كنارے سے نکل کراسرائيلی شہر حبرون تک جا پہنچی ہے، اسرائیلی فوج نے فلسطينيوں كو اسرائيلی علاقوں سے دور ركھنے كے لیے سڑكوں پر بڑی ركاوٹيں بھی لگادی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 58 فلسطینی اسرائیلی درندگی اور بربریت کانشانہ بن چکے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوچکے ہیں۔
مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































