بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے پر رضامند

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے،

جہاں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز اور بعض دیگر اشیا پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر نظرثانی کرتے ہوئے اس سے اتفاق نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے گئے رابطوں اور مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف اس بات پر آمادہ ہو گیا ہے کہ سولر پینلز اور اسٹیشنری مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت عوامی ریلیف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب نئے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جائیداد کے شعبے کے لیے مجوزہ ٹیکس سہولتوں اور مراعات کے معاملے پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور حتمی فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے۔حکام کا مؤقف ہے کہ بجٹ میں ایسے اقدامات شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ایک جانب معاشی استحکام کو یقینی بنائیں اور دوسری جانب عوام اور کاروباری شعبے پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…