لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کے دوران غیرحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے خلاف شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران میڈیا کو غیرحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی غیرآئینی اقدام ہے جو کہ آرٹیکل 19 اے کے منافی بھی ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران میڈیا کو غیرسرکاری نتائج نشر کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج نشر کرسکتے ہیں لیکن اس میں سنسنی نہ پھیلائی جائے۔