جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)راولپنڈی میں ایک نجی ہسپتال سے وابستہ نرس کی شکایت پر مبینہ اجتماعی زیادتی اور قابلِ اعتراض ویڈیو بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ دھمیال میں درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ رواں سال فروری کے آخری ہفتے پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ دعا کے لیے ایک دربار گئی تھیں جہاں دورانِ قیام دو مسلح افراد انہیں زبردستی ایک پہاڑی علاقے کی جانب لے گئے۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہاں ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ متاثرہ نرس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں خاموش رہنے کے لیے دھمکایا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر کسی کو واقعے کے بارے میں بتایا گیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی جائے گی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمے میں نامزد افراد کی شناخت عاقب گل ویز اور عاشق ریز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل بھی ایک ملزم نے فون پر رابطہ کرکے ویڈیو منظرعام پر لانے کی دھمکی دی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…