اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان سے طلاق کے بعد خیبرپختونخواحکومت نے بھی ریحام خان سے منہ موڑ لیا۔ ریحام خان کو سٹریٹ چلڈرن کے سفیر کے اعزازی عہدے سے فارغ ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو سٹریٹ چلڈرن کے سفیر کے اعزازی عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق مشتاق غنی کا کہناتھا کہ ریحام خان کے نہ رہنے سے بھی پراجیکٹ متاثر نہیں ہو گا ،ریحام خان کو سٹریٹ چلڈرن کی سفیر کا عہدہ عمران خان کی وجہ سے دیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بچوں کی نگہداشت کا منصوبہ جاری ہے ،منصوبے کے پہلے مرحلے میں سٹریٹ چلڈرنز کیلئے خزانہ شوگر ملز کے قریب 300فلیٹس زیر تعمیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے اوران میں صوبائی حکومت ریحام خان کے نہ ہونے سے کوئی دشواری نہیں ہوگی ۔