اسلام آباد(نیوزڈیسک )ریہام خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قریبی دوستوں نے عمران خان اور ان کے درمیان دراڑیں ڈلوائیں اور ان کی شادی خراب کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے طلاق ہوئی ۔عمران خان اور میں نے گزشتہ روزطلاق کی بات کی تھی اوراب طلاق ہوگئی ہے ۔ ریہام خان نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے قبل میرے اورعمران کے درمیان طلاق کی کبھی بات نہیں ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی معاملات کی کوئی بات نہیں ہوئی، یہ سب جھوٹ ہے،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پارٹی کے قریبی دوستوں نے عمران خان اور ان کے درمیان دراڑیں ڈلوائیں اور ان کی شادی خراب کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے طلاق ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی تھیں کہ وہ کافی دن سے ذہنی دباﺅکا شکار رہی ہیں اور وہ اس خدشے کا اظہار کر چکی ہیں کہ ان کے خلاف باقاعدہ سازش کی جارہی ہے۔