بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نجی یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

datetime 4  جون‬‮  2026 |

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کے اجرا اور مالی بے ضابطگیوں کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ہے،

جس کے نتیجے میں 514 مشکوک ڈگریوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ متعدد اہم افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران یونیورسٹی میں مبینہ طور پر ہونے والی بے قاعدگیوں کا انکشاف موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال کے دوران ہوا۔ابتدائی تحقیقات میں سیکڑوں ڈگریوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے اور ان کی منسوخی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ جعلی ڈگری کیس میں سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔یونیورسٹی میں مالی خرد برد اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ احتسابی عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے نظام کو کرپشن اور جعلی ڈگری مافیا سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت صوبے کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نگرانی کے نظام کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے اور احتسابی عمل بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…