بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کی لندن میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) ریحام خان کے لندن پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر میاں وحیدالرحمان نے ا±ن کا استقبال کیا اور وہ ہوٹل میں مقیم ہیں، اب تک وہ طلاق کی خبروں کے بریک ہونے کی توقع نہیں کررہی تھیں اور شیڈول کے مطابق ایک ہفتے کا دورہ تھا لیکن اب ا±نہوں نے اپنا قیام بڑھادیاہے اور وہ برمنگھم میں موجود اپنی خواتین دوستوں کے ہاں کچھ دن قیام کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان کے قریبی ذرائع کاکہناتھاکہ ریحام خان کو آج ہی ایسی خبروں کے سامنے آنے کی توقع نہیں تھی اور وہ میڈیاکانفرنس میں شرکت کرناچاہتی تھیں لیکن اب اپنی شرکت منسوخ کردی ، ہوٹل میں موجود ریحام خان برمنگھم میں موجود اپنی سہیلیوں کے ساتھ شفٹ ہورہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے قریبی لوگ اس ضمن میں کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ یہ دونوں کی ذاتی زندگی ہے جبکہ ریحام خان کو عمران خان کی وجہ سے ہی لندن میں بھرپور کوریج اور اہمیت ملی لیکن اب ان کی اہمیت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے تاہم ریحام خان کے مستقبل بعید کے کسی قسم کا لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ شیڈول کے مطابق ریحام خان نے آج شام کانفرنس میں خطاب کرنا تھا اور پھر دونومبر کو برمنگھم اور تین کو مانچسٹر میں موجود ہوناتھا لیکن اب طلاق کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد ریحام خان کی جلد وطن واپسی ممکن نہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…