ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجٹ2026-27،سولر پینلز ، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے دوران مختلف شعبوں پر ٹیکس میں ممکنہ اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں،

جن کے باعث سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ وہیکلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس استثنیٰ یا رعایت دینے کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں نمایاں اضافے کی سفارش کی ہے۔ تجویز کے تحت ای-وہیکلز پر جی ایس ٹی کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسی طرح سولر پینلز پر عائد سیلز ٹیکس کو بھی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو الیکٹرک کاریں، موٹر سائیکلیں، رکشے، بسیں، ٹرک اور دیگر ماحول دوست گاڑیاں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پک اپ، ڈبل کیبن گاڑیوں اور ٹریکٹرز پر بھی اضافی ٹیکس لگانے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس سے ان شعبوں کے صارفین اور سرمایہ کار متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت سے اپنے واجب الادا 327 ارب روپے کے ریفنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صنعتکاروں کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں کے بوجھ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے۔ماہرین کے مطابق اگر ریفنڈز کی ادائیگی جلد کر دی جائے تو برآمدی شعبے کو تقریباً 100 ارب روپے تک کا مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، تاہم فی الحال ایک بڑے ریلیف پیکیج کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…