بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام بھی ہیں، آئی جی سندھ کے تہلکہ خیز انکشا فات

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید اوڈھو نے کہاہے کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام بھی ہیں، پنکی کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انمول عرف پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ اس پر فلم بن جائے، پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔جاوید اوڈھو نے کہاکہ حکومتِ سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو منشیات کا کام کر رہے ہیں، انہیں نہیں بخشیں گے، منشیات کے خلاف کوششیں کرنا ہر شہری کا کام ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، آپ انہیں معلومات فراہم کریں، شہری کورٹ میں گواہی دینے کے لیے آئیں، منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے۔جاوید اوڈھو نے کہا کہ بینکنگ معاملات میں ایف آئی اے کو شامل کر لیا ہے، درست ہے کہ یہ ایک اکانٹ نہیں اور بھی ہو سکتے ہیں، پنکی پر بہت سے کیسز ہیں، اے این ایف کے کیسز ہیں، پنکی کو جو مناسب ہے وہی سیکیورٹی دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 50 کروڑ روپے سے زائد ہم نے چالان سے جمع کیے، ارادہ قانون کی پاسداری کرانا ہے، نمبر پلیٹ ٹیمپرنگ پر ہم کارروائی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…