ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

دوبارہ حملہ ہوا تو 90 فیصد یورینیم افزودگی شروع ہوسکتی ہے، ایران کی بڑی دھمکی

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران یورینیم افزودگی کی شرح 90 فیصد تک بڑھانے پر غور کر سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران مختلف آپشنز پر غور کرے گا، جن میں یورینیم کی افزودگی کو 90 فیصد تک لے جانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ایرانی پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ایران کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق 90 فیصد یورینیم افزودگی انتہائی حساس مرحلہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ہتھیاروں کے معیار کے قریب سمجھی جاتی ہے۔

مغربی ممالک پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑھتے دباؤ، پابندیوں اور ممکنہ عسکری کارروائیوں کے تناظر میں تہران کا یہ بیان خطے میں مزید کشیدگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…