ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعے کے روز یو ایف اوز، خلائی مخلوق اور نامعلوم فضائی مظاہر (یو اے پی) سے متعلق درجنوں خفیہ دستاویزات جاری کر دیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ان دستاویزات کو عوام کے سامنے لانے کا مقصد ’غیر معمولی شفافیت‘ فراہم کرنا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید مواد بھی ڈی کلاسیفائی ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔تقریباً 170 فائلوں پر مشتمل اس ریلیز میں 1969 کے اپالو 12 مشن کے دوران چاند کی سطح سے لی گئی ’نامعلوم مظاہر‘ کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔اسی طرح 1972 کے اپالو 17 مشن کے عملے کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں خلا بازوں نے چاند سے نامعلوم اجسام دیکھنے کا ذکر کیا تھا۔وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ فائلیں طویل عرصے تک خفیہ درجہ بندی کے پیچھے چھپی رہیں جس سے جائز قیاس آرائیاں جنم لیتی رہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی عوام خود انہیں دیکھیں‘۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومتیں اس معاملے پر شفافیت فراہم کرنے میں ناکام رہیں، لیکن اب ان نئی دستاویزات اور ویڈیوز کے بعد عوام خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟

دوسری جانب بعض ناقدین نے ان دستاویزات کے اجرا کو ٹرمپ کی سیاسی مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے جن میں ایران کے خلاف غیر مقبول امریکی فوجی مہم اور جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عوامی دباؤ شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…