منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ارتی شہریت ملنے کے امکانات روشن، اٹارنی جنرل نے توثیق کردی، شیوسینا کو مروڑ اٹھنے لگے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوزڈیسک) پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی حکومت نے اپنے ملک کی شہریت دینے پر اتفاق کرلیا۔ انہیں اگست میں ورک ویزا کی مدت ختم ہوجانے کے بعد ملک میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق معروف گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی شہریت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے، انہوں نے گزشتہ اگست سے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرائی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ عدنان سمیع کو جلد بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔ عدنان سمیع نے بھارتی شہریت کیلئے دوسری مرتبہ مارچ میں درخواست دی تھی جس کی بھارتی اٹارنی جنرل نے توثیق کردی۔ واضح رہے کہ عدنان سمیع گزشتہ پندرہ سال سے بھارت میں رہ رہے ہیں۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت اگر مرکزی حکومت کو اعتراض نہ ہو تو کسی بھی غیر ملکی کو سائنس، فلسفہ، آرٹ، ادب، عالمی امن اور انسانی ترقی کے شعبوں میں غیرمعمولی خدمات پر بھارتی شہریت مل سکتی ہے۔ جبکہ عدنان سمیع 15 سال سے بھارت میں رہ کر کام کررہے ہیں۔ عدنان سمیع کا آخری گانا ”بھر دو جھولی“ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں تھا اور کافی مقبول بھی ہوا۔ دریں اثناءپاکستانی فنکاروں کی مخالفت کرنے والی انتہاپسند ہندو جماعت شیوسینا کے ترجمان منیشا کانڈے نے کہا کہ عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت دینے کا مسئلہ آج ہی سامنے آیا ہے اور ہمارے تمام رہنما اور ادھو ٹھاکرے معاملے پر صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم شروع سے اس بات کی مخالفت کرتے آرہے ہیں اور آگے بھی ہم اس پر قائم رہیں گے لیکن پارٹی کیا قدم اٹھائے گی یہ اگلے حکم کے بعد ہی طے ہوگا۔ ادھر سوشل میڈیا ٹوئیٹر پر عدنان سمیع ٹرینڈ کررہے ہیں اور لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اگر بعض لوگوں کے لئے یہ عدنان کی گھر واپسی ہے تو وہیں ایک بڑا طبقہ اسے منافقت سے تعبیر کررہا ہے کہ ایک طرف ایک پاکستانی آرٹسٹ کو پرفارم نہیں کرنے دیا گیا اور دوسرے کو شہری بنایا جارہا ہے۔ ایک شخص نے لکھا بھارتی شہریت مل جانے کے بعد عدنان سمیع سوامی ہوجائیں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…