بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

گرمی ملک بھر میں مگر صرف کراچی میں ہی لوگ گرمی سے کیوں مرتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے دیگر شہروں میں کراچی سے زیادہ گرمی ہوتی ہے مگر کس وجہ سے صرف کراچی میں لوگ گرمی سے مرتے ہیں وجہ سامنے آگئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کا شمار گلوبل وارمنگ سے شدید متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں گرمی کا پارہ کراچی سے زیادہ ہائی ہوتا ہے اور جھلسا دینے والی گرمی دن اور رات رہتی ہے۔کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے ہیٹ ویو کی لہر سینکڑوں انسانوں کی زندگی لے چکی ہے اور اس بار سے ہیٹ ویو کی لہر نے کراچی والوں کو شدید متاثر کیا ہے اور ان کا جینا محال کر دیا ہے۔لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ملک بھر میں کئی ایسے شہر ہیں، جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت کراچی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، مگر سورج کے غصے کا نشانہ صرف شہر قائد کے لوگ ہوتے ہیں۔

ماہرین نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کی گرمی میں نمی کا تناسب 70 اور 80 کے درمیان رہتا ہے جس سے پسینہ زیادہ بہنے کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی جسم میں توازن کو خراب کر دیتی ہے۔اس حوالے سے ماہر ماحولیات ڈاکٹر فاطمی نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر انسان کے جسم پر کئی طرح کے منفی اثرات ڈالتی ہے۔ماہرین نے کہاکہ ہیٹ ویو کے اثرات چھوٹے بچوں عمر رسیدہ اور مختلف عارضوں میں مبتلا لوگوں کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا سب سے بڑا وار 2015 میں ہوا تھا جب کہ چند روزہ ہیٹ ویو کی لہر نے سینکڑوں جانیں لے لی تھیں۔دو روز قبل ہیٹ ویو کی لہر نے بھی 12 افراد کو موت کے منہ میں پہنچا دیا، جب کہ 13 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو لہر کی پیشگوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…