منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025میں 14ہزار سے زائد مریض رپورٹ

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سال 2025کے دوران 14,182نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق 2025میں نئے ایچ آئی وی کیسز کی ماہانہ اوسط 1,182رہی جبکہ مارچ میں سب سے کم 1,016اور جولائی میں سب سے زیادہ 1,443کیسز سامنے آئے، سال کے دوسرے حصے میں کیسز کی شرح نسبتا ًزیادہ رہی۔اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں 8,386مرد شامل ہیں جو مجموعی تعداد کا 59فیصد بنتے ہیں، جبکہ خواتین کے 3,314کیسز رپورٹ ہوئے جو 23فیصد ہیں، اسی طرح 1,748بچے (12فیصد)اور 734خواجہ سرا افراد (5فیصد)بھی متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔

صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ 7,920کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 3,859کیسز سامنے آئے، خیبرپختونخوا میں 1,383، اسلام آباد میں 498اور بلوچستان میں 472کیسز رپورٹ کیے گئے۔مزید برآں، آزاد کشمیر میں 43جبکہ گلگت بلتستان میں 7کیسز رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق 2024میں تقریباً 13ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ دسمبر 2025تک ملک میں ایچ آئی وی کے مجموعی رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84ہزار 421تک پہنچ چکی ہے۔ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت 60ہزار 785افراد علاج حاصل کر رہے ہیں تاہم ماہرین نے اس بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…