بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک)پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے خطرناک مرض کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،

اور اب یہ بیماری محدود حلقوں سے نکل کر عام آبادی اور مختلف شہروں تک پہنچ رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ملک میں ایچ آئی وی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ وائرس اب صرف مخصوص گروپس تک محدود نہیں رہا بلکہ چھوٹے شہروں اور عام شہریوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 79 فیصد مریض لاعلم ہیں، جس کے باعث وائرس خاموشی سے مزید لوگوں تک منتقل ہو رہا ہے، اور اب بچے بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔صحت کے ماہرین نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محفوظ انجیکشنز کا استعمال اور بغیر مناسب جانچ کے خون کی منتقلی اس مرض کے پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں۔سابق وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز ملک کے نظامِ صحت کی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے کہا کہ بار بار سامنے آنے والے پھیلاؤ کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ اقدامات ناکافی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر بلڈ بینکس کی نگرانی سخت نہ کی گئی، مکمل اسکریننگ کو یقینی نہ بنایا گیا اور انفیکشن کنٹرول کے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین بحران اختیار کر سکتی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ خون کی منتقلی سے پہلے مکمل ٹیسٹنگ لازمی قرار دی جائے، اسپتالوں اور کلینکس میں استعمال ہونے والے آلات اور سرنجز کو محفوظ اور معیاری بنایا جائے، اور عوام میں اس مرض کے حوالے سے آگاہی بڑھائی جائے تاکہ بروقت تشخیص ممکن ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…