واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سائنسدان نظام شمسی کے سیارے چاند کی صحیح عمر کا تعین کرنے میں کامیاب ہوگئے،تحقیق سے سائنسدانوں کو زمین اور چاند میں مشابہت کے راز سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ایک سائنسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہناہے کہ چاند کی ساخت سے متعلق یہ نئی دریافت چاند اور کر ارض کی مشابہت کے راز سے پردہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوگی۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ چاند ساڑھے 4ارب سال پہلے ایک بہت بڑے مریخ کی جسامت جتنے بڑی شے تھیانڈ ارتھ کے زمین سے ٹکرانے کے بعد وجود میں آیا۔اس نمونے سے ظاہر ہوتاہے کہ چاند کا 40فیصد حصہ اس ٹکرانے والی شے کے ریزے سے بناتھا۔تاہم محققین یہ امکان ظاہر کیاہے کہ تھیا کیمیائی لحاظ سے زمین سے مختلف تھی۔حالیہ مطالعے میں انکشاف ہواہے کہ چاند اور زمین آئسوٹوپس کے عناصر کے ورڑن کی نظر سے ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں