پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی انتہا پسندی کیخلاف سو سے زائد سائنسدانوں کا نیشنل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) ادیبوں ، فنکاروں کے بعد بھارتی سائنسدان بھی ملک میں بڑھتی انتہاپسندی کے خلاف میدان میں آگئے۔ سو سے زیادہ سائنسدانوں نے اقلیتوں پرتشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔مودی سرکار کے سائے میں اقلیتوں پر انتہاپسندوں کا ظلم و ستم بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ہندوانتہا پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف اب سائنسدان بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔ بھارت میں سو سے زائد سائنسدانوں نے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں کہ بھارت میں عدم برداشت مجرمانہ حد سے آگے بڑھ چکی ہے۔ صدر مکھرجی نے اگر صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے فوری طور پر کچھ نہ کیا تو خطرات بہت بڑھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے بیان میں دادری کے محمد اخلاق سمیت مختلف واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز معروف فلم ساز دیباکر بینرجی اور 13 دوسرے فلمسازوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نیشنل ایوارڈز واپس کرنے کا اعلان کیا۔ایوارڈ واپس کرنے والوں میں Film and Television Institute of India کے تین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے پچاس سے زائد ادیب بھی اپنے ایوارڈز واپس کر چکے ہیں جبکہ معروف شاعر اور فلمساز گلزار بھی ادیبوں کے احتجاج کی حمایت کر تے ہوئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…