نیوز یارک(نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک نے ایک اہم آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔فیس بک کی جانب سے جس آپشن یافیچر کو ویب سائٹ سے ختم کیاجارہاہے وہ ان باکس کیساتھ other کا فولڈ رہے ۔ فولڈر other میں آپ ان فیس بک صارفین کے میسجز دیکھ سکتے ہیں جو اس نیٹ ورک پر آپ کے پاس ایڈ نہیں یا آپ انہیں جانتے نہ ہوں ۔ فیس بک کی جانب سے اس آپشن کوختم کرنے کے بعد اس کی جگہ Message Request کا آپشن متعارف کروایا جارہاہے ۔ فیس بک ویب سائٹ اور میسنجر پر متعارف کروائے جارہے نئے آپشن کے ذریعے کسی بھی انجان شخص کے پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ کے پاس Message Request شو ہوگا یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ریکوئسٹ کو قبول کرتے ہیں یارد۔فیس بک نے اس نئے آپشن کی بدولت میسنجر ایپلی کیشن کو مزید مقبولیت ملنے کی امید ظاہر کی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں