منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو بخار پھیلنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو بخار پھیلنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ شہریوں کو احتیاط اور صوبوں کو بروقت انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ عید الاضحی پر جانوروں کی غیر معمولی نقل و حمل کے دوران کانگو پھیلنے کا خدشہ ہے، کانگو وائرس بکری، بھیڑ اور خرگوش کے بالوں میں چھپی چیچڑی میں پایا جاتا ہے،چیچڑی کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے کانگو وائرس انسانوں میں منتقل ہوتا ہے،عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی صوبوں میں نقل و حمل بڑھ جاتی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق شہری خاص طور پر بچے جانوروں کے ساتھ زیادہ قربت سے احتیاط برتیں،جانوروں کو ذبح کرتے اور گوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں،

ہر سال بلوچستان میں کانگو بیماری کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے بھی کانگو کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، 2024میں کانگو کے 61تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے،شرح اموات 15 فیصد رہی۔2025میں کانگو کیسز کی تعداد 82تک پہنچ گئی،20اموات بھی ہوئیں،رواں سال کے پہلے 3ماہ میں 4کانگو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،شہری ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر چیچڑی کا پتہ چل سکے،کانگو بخار کی روک تھام کے لئے حکومتیں اور محکمے بروقت اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…