جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے ن لیگ حکومت سے فوری علیحدگی کا مطالبہ

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

جیکب آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے ن لیگ حکومت سے فوری علیحدگی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر کھل کر وفاقی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیاہے، رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے فوری علیحدگی کا مطالبہ کردیا ہے ، ضلع صدر میر لیاقت خان لاشاری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو کچل کر رکھ دے گا، انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس کوئی فیوچر پلان نہیں تو خدا خیر کرے، پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی کے رہنما دیدار جکھرانی نے بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے الگ ہو کر عوام کی حقیقی آواز بنے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما منصب شیخ نے سوشل میڈیا پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ کسانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی روزی پر کاری ضرب ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے یا عوام کے ساتھ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ن لیگ حکومت پر تنقید پر عوام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو کندھا دیا ہوا ہے وہ اس جرم میں ملوث ہے اب وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تنقید کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…