منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک) ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اپریل سے پیٹرول کی برآمدات عارضی طور پر روک رہا ہے،

جس کے باعث عالمی منڈی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ پابندی ابتدائی طور پر 31 جولائی 2026 تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس فیصلے سے وہ ممالک زیادہ متاثر ہوں گے جو روس سے ریفائنڈ پیٹرول درآمد کرتے ہیں، جن میں چین، ترکی، برازیل اور افریقی خطے کے متعدد ممالک شامل ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں روسی حکومت نے اپنے ذخائر محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی صارفین اور صنعتی شعبے کو نسبتاً سستا ایندھن فراہم کرنا اور مہنگائی کو قابو میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ روس دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

تاہم یہ پابندی یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک اور ان ریاستوں پر لاگو نہیں ہوگی جن کے ساتھ روس کے خصوصی معاہدے موجود ہیں۔ اس کے باوجود عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق یہ فیصلہ مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ زرعی سرگرمیوں کے موسم اور ریفائنری مرمت کے دوران ملک میں پیٹرول کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…