منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف باقاعدہ تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بورڈ کے مطابق یہ نوٹس اس کے ڈسپلنری نظام کے تحت جاری کیا گیا ہے۔پی سی بی نے نسیم شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کروائیں۔ ان کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ قواعد کے مطابق آئندہ اقدامات طے کرے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پابندی اور کھیل کے وقار کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے سنجیدہ ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

اسی موقع پر نسیم شاہ کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک متنازع پیغام شیئر ہوا، جس میں پروٹوکول پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ پوسٹ حذف کر دی گئی۔بعد میں نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا، تاہم اب اسے بحال کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…