اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا، دو سالہ بچے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مگر کیسے؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن: امریکا میں ایک اسٹور میں 2 سالہ بچے کے ہاتھ غلطی سے پستول آگئی جس سے گولی چل جانے سے اس کی ماں ہلاک ہو گئی۔

غلطی سے گولی چلنے کا یہ پُراسرار واقعہ واشنگٹن سے 65کلو میٹر دور ہائیڈن ٹاون کے وال مارٹ اسٹور میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ ویرونیکا جے روٹلیج اپنے 2 سالہ بیٹے کے ہمراہ شاپنگ سینٹر میں خریداری میں مصروف تھی جب اس کے پرس میں موجود پستول کو اس کے 2 سالہ بیٹے نے اتفاقیہ طور پر نکال لیا۔

بچے کے ہاتھ پستول آتےہی اس نے ٹریگر دبا دیا، پستول لاک نہیں تھی جس سے گولی چل گئی جو اس کی ماں کو لگی۔

ویرونیکا جے روٹلیج کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اسٹور کے ایکٹرونک سامان کے حصے میں اپنے 4 بچوں کے ہمراہ خریداری میں مصروف تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بچہ پرس میں ہاتھ ڈال کر کچھ تلاش کر رہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں پستول آ گئی جس سے گولی چلائی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں 29سالہ خاتون کو گولی انتہائی قریب سے لگی جو موت کا سبب بنی۔

واقے کے بعد علاقے کو سیل کرکے دکان کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

وال مارٹ کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ واقعہ کے فوری بعد اسٹور کو مکمل طور پر صارفین سے خالی کروا لیا گیا تھا جبکہ پولیس کے ساتھ تفتیش میں مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

اسٹور میں لگے کیمروں کی فوٹیج اور ملازمین کے بیانات بھی پولیس نے حاصل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں عمومی طور پر گھروں میں اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے جس کے باعث حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے اکثر و بیشتر بچے نشانہ بنتے ہیں کیونکہ ان بچوں کو اس اسلحہ تک با آسانی رسائی حاصل ہوتی ہے۔

نومبر کے مہینے میں واشنگٹن میں ہی ایک 3 سالہ بچے کے چہرے پر اس کی پڑوسی 4 سالہ بچی کے ہاتھوں کھیل کے دوران گولی لگی تھی۔

اپریل میں فالڈلفیا میں ایک دوسالہ بچے نے کھیل کے دوران اسلحہ فائر کرکے اپنی 11 سالہ بہن کو ہلاک کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…