پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین نے انجینئرنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ کوئی بہت بڑا تعمیراتی منصوبہ ایک ہی رات میں مکمل کرلیا گیا ہو !نہیں ناں !!لیکن چین نے اس خواب کو عملی شکل دے کر انجینئرنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بیجنگ وو جوائنٹ مشینری کمپنی نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جس کا نام ایل ایل جے 900/32برج گیرڈر اریکشن میگا مشین ہے۔یہ جدید مشین کسی بھی بڑے آر سی سی پل کے ڈاٹس ایک رات کے اندر ہی تیز رفتاری کیساتھ جوڑ دیتی ہے۔اس مشین کی کل لمبائی 91.8میٹر اور اس کا وزن 580ٹن ہے۔انجینئرنگ کی یہ شاہکار تعمیراتی جگہوں پر ایک بڑی موبائل کرین جتنی جگہ گھیرتی ہے لیکن اس کو چلانے کیلئے انتہائی مشکل تربیت سے گزرنا پڑتاہے۔اس مشین میں پل کے ڈاٹ کو زمین سے اٹھانے کے بجائے اس میں ایک مخصوص سکیشن بنا ہوا ہے جو اسے اپنے ساتھ لا کر اوپر سے ستونوں پر رکھ دیتی ہے۔روایتی کرینز کی نسبت یہ جدید ترین اور اس کے کام کرنے کی رفتار کئی گنا زیادہ ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…