جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں ما نگ بڑ ھ گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |
Pakistani armed forces personnel take part in the Pakistan Day military parade in Islamabad on March 23, 2015. Pakistan held its first national day military parade for seven years, a display of pageantry aimed at showing the country has the upper hand in the fight against the Taliban. Mobile phone networks in the capital were disabled to thwart potential bomb attacks, some roads were closed to the public and much of the city was under heavy guard for the event. AFP PHOTO/ Aamir QURESHI

تائی پے(آن لائن) پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کی مانگ دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔تائیوان سے شائع ہونے والے چینی زبان کے اخبار ’چائنا ٹائمز‘ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یہ میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کررہا ہے۔پاکستان اب تک دنیا کے 20 ممالک کو تقریباً 10 ہزار ایچ جے۔ایٹ ٹینک شکن میزائل برآمد کرچکا ہے۔ان ممالک میں بنگلہ دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، موروکو، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان ٹینک شکن میزائلوں کو 1980 کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ ہتھیاروں کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…