جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے روزانہ 15فیصد سرچز کیلئے مصنوعی ذہانت کااستعمال شروع کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انٹرنیٹ پر کچھ سرچ کرنا ہو تو لگ بھگ ہر دس میں سے نو افراد گوگل کا ہی انتخاب کرتے ہیں اور اب یہ سرچ انجن رینک برین کے نام سے مصنوعی ذہانت یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرنے لگا ہے۔گوگل آرٹی فیشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے حوالے سے کافی پرجوش ہے اور اب اسے انٹرنیٹ سرچ کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران لاکھوں سرچ انکوائریز کو رینک برین کے ذریعے ہی گوگل سرچ انجن میں تلاش کیا گیا ہے۔گوگل کی جانب سے اسے روزانہ پندرہ فیصد سرچز کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔رینک برین الفاظ کو ‘ویکٹرز’ (ریاضی کی ایک اصلاح) میں تبدیل کردیتا ہے اور اس طرح سرچ انجن اسے ملتے جلتے الفاظ یا جملوں کو تلاش کرنے کے لیے استعمال کرپاتا ہے۔اس سسٹم کی مدد سے غیر معمولی سرچ انکوائریز کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔گوگل کے سنیئر ریسرچر گریک کوراڈو کے مطابق یہ سسٹم گوگل کے اپنے سرچ انجنیئرز سے بھی زیادہ بہتر انداز سے سرچ رزلٹس پیش کرتا ہے۔گوگل کی جانب سے مختلف ‘ سگنلز’ کو استعمال کرکے صارفین کو موثر ترین سرچ نتائج فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور رینک برین ان میں سے ایک سگنل ہے۔تاہم گوگل کا دعوی ہے کہ رینک برین نے اپنی افادیت کو ثابت کردیا ہے اور یہ سرچ رزلٹس کے حوالے سے تیسرا اہم ترین سگنل بن چکا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…