ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی

جس کے نتیجے میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئیں جو بعد ازاں بحال کردی گئیں۔میدیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں 23مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی پی اے)کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی حدود ایک گھنٹے سے زائد تک بند رکھی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بنا پر کچھ دیر کیلئے فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

بعد ازاں پی پی اے نے ایک اور بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔۔خیال رہے کہ 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ 23مارچ کو پریڈ نہیں ہوگی بلکہ فلائی پاسٹ ہوگا۔پاک فضائیہ کے طیارے 23مارچ کو فلائی پاسٹ دیں گے اور اسی سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیارے ریہرسل کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…