اسلام آباد(آن لائن)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کادورہ امریکہ کامیاب رہا،بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حوالے کردیئے ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوںپرتشددکے واقعات پربھی تشویش ہے ،افغانستان کے حوالے سے امریکہ اورپاکستان دونوں کوتشویش ہے ،پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ،افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے ،پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا،دوسرے ممالک کابھی فرض ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں،دنیاکی کوئی طاقت افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتی ،پاکستان اورامریکہ مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ،افغان حکومت نے فیصلہ کرناہے کہ وہ مفاہمت کرناچاہتے ہیں یانہیں۔















































