اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

،سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا،وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سپریم کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی کارروائی عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے وزیر اعظم سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور عبوری حکم جاری کیا۔ دورانِ سماعت جسٹس عائشہ ملک نے یاد دلایا کہ اس مقدمے میں وہ پہلے بھی اختلافی نوٹ دے چکی ہیں، جبکہ دو دیگر ججز نے حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی تھے اور اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، تاہم ٹرائل کورٹ نے عدم پیشی کو بنیاد بنا کر ان کا حقِ دفاع ختم کردیا اور اب کیس میں شواہد قلم بند کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے دریافت کیا کہ ہرجانے کی رقم کتنی ہے، جس پر بتایا گیا کہ دعویٰ 10 ارب روپے کا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جب ٹرائل کورٹ دو سماعتوں میں زخمی ہونے کی بات تسلیم کر چکی تھی تو پھر حقِ دفاع ختم کرنا بظاہر درست معلوم نہیں ہوتا، لہٰذا دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ہتکِ عزت کا مقدمہ 2017 میں دائر کیا گیا تھا، جب عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ پاناما کیس پر خاموش رہنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔ شہباز شریف نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…