نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر تو آپ نئے آئی فونز اور آئی پیڈ کو ہیک کرنے کا کوئی طریقہ دریافت کرلیں تو 10لاکھ ڈالرز کا انعام بھی پاسکتے ہیں جی ہاں یہ دلچسپ اعلان ایک تاجر چاویو کی بیکرار نے اپنی کمپنی زیر و ڈیوم کے پلیٹ فارم سے کی ہے کمپنی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے سیکورٹی ریسرچرز اور ہیکر ز کو ایپل کے نئے آئی او ایس نائن آپریٹنگ سسٹم میں موجود نامعلوم کمزورویوں کو دریافت کرنے کا چیلنج دیا ہے ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل یا فیس بک کی جانب سے اس طرح کی پیشکش کی جاتی ہیں مگر عام کمپنیوں جیسے زیرو ڈیوم کی جانب سے اس پیشکش کا مقصد اس طرح کے طریقوں کو آگے فروخت کرکے انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کا پول سب کے لانا ہوتا ہے