بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

بچے کی پیدائش پر والدکو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بچے کی پیدائش پر رخصت نہ دینے کے معاملے میں اسٹیٹ بینک کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محتسب فوزیہ وقار نے قرار دیا کہ متعلقہ بینک افسر کو 30 روز کی پیٹرنٹی چھٹی نہ دینا قانون کے تقاضوں کے خلاف ہے، اسی بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیصلے کے تحت جرمانے کی رقم میں سے چار لاکھ روپے شکایت کنندہ افسر سید باسط علی کو دیے جائیں گے اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی رخصت بھی فراہم کی جائے گی۔محتسب نے اپنے حکم میں اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ وہ میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے مطابق باقاعدہ پالیسی تشکیل دے۔ ان کا کہنا تھا کہ باپ کو رخصت سے محروم رکھنا صنفی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ متعلقہ بینک انتظامیہ نے پہلے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ ادارے میں پیٹرنٹی لیو کی پالیسی موجود نہیں، اس لیے درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…