بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی دائیں آنکھ کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے اور

مبینہ طور پر اب صرف تقریباً 15 فیصد نظر باقی رہ گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتِ حال طویل عرصے تک تنہائی میں قید رکھنے، ضروری طبی معائنوں خصوصاً خون کے ٹیسٹ نہ کروانے دینے اور جیل میں مناسب علاج نہ ملنے کا نتیجہ ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے موجودہ حکومتی انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر الزام لگایا کہ عمران خان کی صحت میں بگاڑ ان کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو اس انداز میں استعمال کیا گیا کہ انہیں مسلسل تنہائی میں رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو اپنے والد سے ملاقات کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، جبکہ دوسری جانب عمران خان کی طبی حالت بگڑ رہی ہے۔ قاسم خان کے مطابق یہ معاملہ تاریخ میں ناانصافی کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی اداروں اور جمہوری ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان کے بقول ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…