منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار ، ڈریپ نے پابندی عائد کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب میں فروخت ہونے والی جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز پر فوری پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ادویات کے سیمپلز کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجا گیا جہاں رپورٹ میں 10 ادویات کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔ غیرمعیاری قرار دی جانے والی ادویات میں الرجی، دل کے امراض، سکن انفیکشن، نزلہ زکام اور آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔الرجی میں استعمال ہونے والی مخصوص دوا ڈیزی غیرمعیاری نکلی، جبکہ ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرنے والی دوا ایسکاڈ بھی مضر صحت قرار دی گئی۔ اسی طرح سکن انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کیناڈیکس کا استعمال بھی روک دیا گیا ہے۔نزلہ زکام میں استعمال ہونے والی ادویات سیپی زائن اور روزن پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ آنکھوں کے ڈراپس نیفن بھی غیرمعیاری قرار پائے۔ ہاتھ اور پاں کی باریک نسوں کے علاج میں استعمال ہونے والا ایک انجکشن بھی ناقص ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔یہ ادویات کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اور منگھوپیر جبکہ لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا اور رائیونڈ روڈ پر قائم فارما کمپنیوں میں تیار کی گئی تھیں۔

ڈریپ کے مطابق تمام متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…