اسلام آباد( نیوزڈیسک)زلزلہ آنے سے پرسکون زمین اچانک کیوں تھرتھرا اٹھتی ہے جبکہ پاکستان کے کون کون سے علاقے زلزلے کی زد میں ہیں؟۔
زمین کی تہہ میں آخر ایسی کیا چیز ہے جس سے زمین ایک دم ہچکولے کھانے لگتی ہے؟۔ ماہرین نے گتھی سلجھائی تو پتا چلا کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ جن میں سے ایک یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلوٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔
زلزلہ آنے سے پرسکون زمین کیوں تھرتھرا اٹھتی ہے
27
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں