منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بنگلادیش میں عام انتخابات کل ہونگے، فوج تعینات، موٹر سائیکل پر پابندی

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

ڈھاکا(این این آی )بنگلادیش میں عام انتخابات کل( جمعرات کو) ہوں گے جس کے لیے ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈھاکا سمیت بنگلادیش کے چھوٹے بڑے شہروں میں انتخابی مہم کا کل آخری روز تھا۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا، رات 12 بجے سے 3 روز کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی عائد کی گئی ہے۔300 پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلا دیش کی جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی کے ایک ہزار 981 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔اگست 2024 میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفی دینے اور ملک چھوڑنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھِیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…