بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عراقی حکومت نے صدام حسین کے ساتھی میجر جنرل سعدون القیسی کو پھانسی دے دی

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عراقی حکومت نے سابق صدر صدام حسین کے ساتھی میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعدون القیسی صدام دور میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں گزشتہ سال گرفتارکیا گیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق سعدون القیسی انسانیت سوز جرائم میں ملوث پائےگئے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ 1980 میں ممتاز عراقی عالم محمد باقرالصدر اور ان کی بہن بنت الہدٰی کے قتل میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ ان پر دیگر عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہونےکا بھی الزام تھا۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہےکہ میجر جنرل سعدون القیسی کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد پیر کو پھانسی دی گئی۔ سعدون القیسی 2003 میں صدام حسین حکومت کےخاتمے کے بعد شام فرار ہوگئے تھے، فروری 2023 میں وہ عراق کے شہر اربیل چلے گئے جس کے بعد انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

القیسی صدام دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے جن میں ریاستی سلامتی کے ڈائریکٹر اور ساحلی شہر بصرہ اور نجف میں ڈائریکٹر آف سکیورٹی کا عہدہ بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…