منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

کبوتر 1 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین لے اڑا

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

جے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھے واقعے نے سونے کی مارکیٹ میں افرا تفری پھیلا دی،

جب ایک کبوتر زیورات کی دکان سے تقریبا ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین اڑا لے گیا۔یہ واقعہ ڈیگانا قصبے کی مقامی بلین مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک جیولری شاپ کی بالائی منزل پر کاریگر سونے کے زیورات تیار کرنے میں مصروف تھے۔تاجروں کے مطابق اچانک ایک کبوتر کام کی جگہ میں داخل ہوا اور چند لمحوں میں نئی تیار کی گئی سونے کی چین چونچ میں دبا کر دکان سے باہر اڑ گیا، قیمتی زیور کو پرندے کے ساتھ اڑتا دیکھ کر دکاندار اور عملہ حیران رہ گیا جبکہ مصروف بازار میں کچھ دیر کے لیے ہلچل مچ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کبوتر مارکیٹ کی عمارت کی چھت پر جا بیٹھا اور کئی منٹ تک وہیں موجود رہا، اس دوران تاجر اور راہگیر بے چینی سے اس کی نقل و حرکت دیکھتے رہے تاکہ چین کو بغیر نقصان کے واپس حاصل کیا جا سکے۔

بعد ازاں چین کبوتر کی چونچ سے پھسل کر چھت پر گر گئی، جہاں سے اسے بحفاظت اٹھا لیا گیا۔ تاجروں نے تصدیق کی کہ سونے کی چین مکمل طور پر محفوظ حالت میں ملی اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…