ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

رمضان 2026 میں صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے رمضان المبارک 2026 کے لیے صدقۂ فطر، فدیہ اور دیگر شرعی واجبات کی سرکاری مقداروں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ رقوم وزارتِ اقتصادیات اور سیاحت کے اشتراک سے کی گئی مارکیٹ قیمتوں کے جائزے کے بعد طے کی گئی ہیں۔ فتویٰ کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدقۂ فطر فی فرد ڈھائی کلو چاول یا اس کے مساوی نقد رقم 25 درہم مقرر کی گئی ہے۔روزہ رکھنے سے معذور افراد کے لیے فدیہ ایک مستحق کو 3.25 کلو گندم یا 20 درہم یومیہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ فدیہ کھانے کی صورت میں بھی یہی مقدار لاگو ہوگی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر رمضان کا روزہ توڑ دے تو اس کا کفارہ 1,200 درہم ہوگا، جو 60 ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ اسی طرح حج یا عمرہ کے دوران کسی ممنوعہ عمل کے ارتکاب پر 120 درہم فدیہ ادا کرنا ہوگا، جو چھ مستحقین کو دیا جائے گا۔

فتویٰ کونسل نے ایک فرد کے افطار کے لیے کم از کم لاگت 20 درہم بھی مقرر کر دی ہے۔کونسل کے ترجمان کے مطابق ہر صاحبِ استطاعت مسلمان مرد و عورت پر صدقۂ فطر ادا کرنا لازم ہے۔ یہ رقم رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو دی جاتی ہے اور اس کی ادائیگی عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک کی جا سکتی ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ، صدقۂ فطر اور فدیہ کی ادائیگیاں زکوٰۃ فنڈ، امارات ریڈ کریسنٹ یا متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ اور تسلیم شدہ فلاحی اداروں کے ذریعے کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…