بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سوشل میڈیا ویڈیو کا جنون جان لے گیا، بھارتی خاتون کی المناک موت

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کا شوق ایک خاتون کیلئے جان لیوا ثابت ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا، جہاں 27 سالہ موہنی اپنے گھر میں ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی۔اہل خانہ کے مطابق موہنی ایک ڈرامائی منظر کی ویڈیو دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس مقصد کے لیے اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈالا اور موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے لیے اسٹول پر کھڑی ہو گئی۔ اس دوران اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور پھندا گردن کے گرد سخت ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم اس وقت ہوا جب موہنی کی چار سالہ بیٹی کمرے میں پہنچی اور ماں کو لٹکا ہوا دیکھا۔ بچی کی چیخ و پکار پر اہلِ محلہ جمع ہو گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق یہ ایک حادثہ ہے۔یہ واقعہ سوشل میڈیا کے لیے خطرناک مناظر کی نقل کرنے کے رجحان پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…