بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

خاتون نے محبوب کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کروایا

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک خاتون نے شادی کے 3 ماہ بعد محبوب کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کروا دیا اور واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جسے ابتدا میں ایک حادثہ سمجھا جا رہا تھا لیکن دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجو نامی خاتون اپنے شوہر آشیش کے ساتھ چہل قدمی کے لیے گھر سے باہر نکلی تو ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں آشیش موقع پر ہی دم توڑ گیا اور انجو کو مبینہ طور پر زیورات لوٹ کر بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کی تو یہ انکشاف ہوا کہ انجو نے اپنے شوہر کو اپنے محبوب سنجو کے ساتھ مل کر قتل کروایا ہے اور پھر قتل کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے انجو کے بیان اور تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد میں تضاد پایا۔رپورٹ کے مطابق انجو نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ شام کو چہل قدمی کے لیے باہر گئی تو ایک نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی اور اس سے سونے کے زیورات بھی لوٹ لیے مگر تفتیش کے دوران آشیش کے جسم پر تشدد کرنے اور گلا دبانے کے نشانات ملے جبکہ انجو کو کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجو کے پیان اور تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد میں تضاد ہونے کی وجہ سے پولیس کو انجو پر شک ہوا اور پولیس نے اس کے موبائل فون کا ڈیٹا چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ مسلسل ایک شخص سنجو سے رابطے میں تھی جو ان کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیش اور انجو کی شادی 3 ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن انجو اس شادی سے خوش نہیں تھی اور جلد ہی اپنے میکے واپس چلی گئی تھی، میکے جا کر اس نے اپنے سابق محبوب سنجو سے دوبارہ رابطہ کیا اور دونوں نے مل کر آشیش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجو منصوبے کے تحت چہل قدمی کے بہانے اپنے شوہر آشیش کو ایک سنسان سڑک پر لے گئی جہاں سنجو اور اس کے ساتھی نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور پھر ڈرامہ کر کے اسے حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…