جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد کی مسجد میں حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں ملوث حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی اور وہ ماضی میں کئی مرتبہ افغانستان کا سفر بھی کر چکا تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم مختلف دہشت گرد تنظیمیں طالبان حکومت کی سرپرستی میں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے افغانستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کے شواہد بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم کارروائیوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں پیش آیا، جہاں خودکش حملہ آور کو داخل ہونے سے روکے جانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…