بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم ہو گیا

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق آخری اہم معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے خدشات سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جوہری اسلحے کی تعداد محدود رکھنے والا معاہدہ ’’نیو اسٹارٹ‘‘ اپنی مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہو چکا ہے۔ اس معاہدے کے خاتمے کے ساتھ ہی امریکا اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک جوہری کنٹرول سے متعلق کوئی بھی مؤثر معاہدہ باقی نہیں رہا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل نہ تو اس میں توسیع پر اتفاق ہو سکا اور نہ ہی کسی نئے یا متبادل فریم ورک پر پیش رفت ممکن ہو پائی۔ اس صورتحال نے عالمی سلامتی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔اس حوالے سے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے بیان دیا ہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم موجودہ حالات میں نیو اسٹارٹ معاہدے کی شرائط اب قابلِ اطلاق نہیں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک روز قبل روسی وزارتِ خارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ نیو اسٹارٹ کے تحت دونوں ممالک کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے اور آئندہ اقدامات کے تعین میں مکمل آزادی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ 2010 میں طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا اور روس کو جوہری وارہیڈز، بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں اور لانچ سسٹمز کی تعداد محدود رکھنے کی پابندی عائد تھی۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے لیے جلد کسی نئے معاہدے پر اتفاق کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…