جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

یوٹیوب کا بڑا کریک ڈاؤن، متعدد چینلز ڈیلیٹ کر دیے گئے

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)یوٹیوب نے رواں برس مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیے گئے غیر معیاری اور بار بار دہرائے جانے والے مواد کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 16 نمایاں اے آئی چینلز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بہتر معیار کا مواد فراہم کرنا اور خودکار اسپیم چینلز کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم کیپ وِنگ (Kapwing) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حذف کیے گئے ان چینلز کے مجموعی ویوز 4 ارب 70 کروڑ سے تجاوز کر چکے تھے جبکہ ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اکاؤنٹس زیادہ تر مصنوعی آوازوں، بار بار استعمال ہونے والی ویڈیو کلپس اور ایک ہی نوعیت کے موضوعات پر مبنی مواد اپ لوڈ کر رہے تھے۔کیپ وِنگ نے نومبر 2025 میں پہلی مرتبہ ایسے چینلز کی نشاندہی کی تھی اور اے آئی سے چلنے والے کم معیار کے سب سے زیادہ سبسکرائب شدہ 100 اکاؤنٹس کی فہرست شائع کی تھی۔ بعد ازاں اس فہرست میں شامل 16 چینلز کو یا تو مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ان کی تمام ویڈیوز ہٹا دی گئیں۔تخمینوں کے مطابق یہ چینلز سالانہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی آمدن حاصل کر رہے تھے۔ ان میں اینی میٹڈ نقل شدہ مواد، مذہبی کہانیوں کے تسلسل پر مبنی ویڈیوز اور وائرل انداز کی خودکار ویڈیوز بنانے والے اکاؤنٹس شامل تھے۔

چند چینلز اب بھی یوٹیوب پر موجود ہیں، تاہم ان پر کوئی مواد دستیاب نہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کارروائی مخصوص ویڈیوز کے خلاف کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے اعلان کیا تھا کہ پلیٹ فارم پر دہرائے جانے والے، کم محنت سے تیار کیے گئے اور گمراہ کن اے آئی مواد کے خلاف پالیسی مزید سخت کی جا رہی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…